میشا شفیع کی ہراسانی کے سلسلے میں علی ظفر کے خلاف درخواست ایک بار پھر مسترد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میشا شفیع کی ہراسانی کے سلسلے میں علی ظفر کے خلاف درخواست ایک بار پھر مسترد
میشا شفیع کی ہراسانی کے سلسلے میں علی ظفر کے خلاف درخواست ایک بار پھر مسترد

گلوکارہ و اداکارہ  میشا شفیع   کی  فلم ایکٹر علی ظفر کے خلاف درخواست ایک بار پھر مسترد ہو گئی ہے جبکہ گلوکارہ نے لاہور ہائی کورٹ میں ہراساں کرنے کی اپیل مسترد ہونے کے خلاف ایک درخواست دائر کی تھی۔

لاہورہائی کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور گورنر پنجاب کی طرف سے اپیل مسترد کیے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمرہفتے کواپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی

عدالت سے رجوع کرنے والی میشا شفیع نے گورنر پنجاب اور صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف مؤقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب نے صوبائی محتسب کو اپیل کے لیے غیر متعلقہ فورم قرار دیتے ہوئے اپیل مسترد کی تھی لیکن کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کے خلاف صوبائی محتسب سے رجوع کرنا قانون کے خلاف نہیں ہے۔

میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے لیے مالک اور ملازم کی حیثیت سے ایک ساتھ کام کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ ایک ہی کام کی جگہ پر موجود دو ہم منصب افراد کے درمیان بھی ہراسانی کا معاملہ ہوسکتا ہے، تاہم معزز عدالت نے گورنر پنجاب کے اپیل مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔ 

بعد ازاں فلم ایکٹر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تیسری بار ہوا ہے کہ میشا شفیع کا مقدمہ لاہور ہائی کورٹ نے خارج کردیا ہے۔ غلط الزامات لگانے والے لوگ دوسروں کی زندگیاں تباہ کردیتے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے دراصل حقیقی متاثرین کو بھی انصاف دینے کی راہ میں حائل ہوجاتے ہیں، ہم نے یہ کیس اس لیے لڑا تاکہ دوسروں کے لیے مثال قائم کرسکیں۔

انہوں نے  مداحوں کی محبتوں اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے دوران پیش کیے گئے تمام شواہد جلد عوام کے سامنے لائیں گے  تاکہ درست حقائق لوگوں کے علم میں لائے جا سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر نک جونس کی گرویدہ ہوں، ان سے سیکھ رہی ہوں کہ کس طرح سے مصروف ترین زندگی کے باوجود انہوں نے اپنی بیماری کو شکست دی۔

امریکی شو ’دی ویو‘ میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو نیند سے بیدار ہو کر اکثر شوہر نک جونس کو چیک کیا کرتی تھی کہ ٹھیک سے سو رہے ہیں یا نہیں کیونکہ نک 13 سال کے تھے تو شوگر کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔نک نے دلیری سے بیماری کا مقابلہ کیا اور اسے مات دی ہے۔

مزید پڑھیں: شوہر نے بیماری کو شکست دی، نک جونس کی گرویدہ ہوں۔ پریانکا چوپڑا

Related Posts