صارفین کیلئے تکلیف کا باعث بننے پر ایپل کمپنی پر 27 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صارفین کیلئے تکلیف کا باعث بننے پر ایپل کمپنی پر 27 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد
صارفین کیلئے تکلیف کا باعث بننے پر ایپل کمپنی پر 27 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد

پیرس: ایپل کمپنی پر صارفین کیلئے تکلیف کا باعث بننے پر25 ملین پاؤنڈ( 27 ملین ڈالرز) کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے جان بوجھ کر پرانے ماڈلز کو سست کردیا۔

ڈی جی سی سی آر ایف نامی صارف بچاؤ تنظیم نے کمپنی پر الزام لگایا کہ اس نے پرانے فونز سست کرنے سے قبل اپنے صارفین کو اس تبدیلی سے خبردار کرنا مناسب نہیں سمجھا اور ان سے جھوٹ بولا۔ 

صارف بچاؤ تنظیم نے ایپل نامی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی پر الزام لگایا کہ صارفین کے فونز ان کے علم میں لائے بغیر سست بنا دئیے گئے۔ اس طرح صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تنظیم کے مطابق ایپل کمپنی اپنے صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے جس نے صارفین کے فونز سست کرکے ان کے لیے مشکلات پیدا کیں۔

ایپل نامی کمپنی کے حکام کے مطابق ہم صارفین کو مجبور نہیں کرتے کہ وہ نیا فون خریدیں یا پرانے فون کو اپ گریڈ کریں، بعض ماڈلز کی بیٹریاں وقت گزرنے کے ساتھ کمزور ہوتی جاتی ہیں۔

حکام کے مطابق فون بند ہونے پر کمپنی سے شکایت کی جاتی ہے جس کا کمپنی بر وقت جواب دیتی ہے، تاہم ایپل کی طرف سے دی گئی وضاحت قبول نہیں کی گئی۔

فرانسیسی سرکاری ادارے کے مطابق ایپل نے فرانسیسی زبان میں عوام کو آگہی نہیں دی۔ ادارے نے ہدایت دی کہ ایک ماہ کے لیے معلوماتی نوٹس اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے۔

کمپنی  کو تجارتی پیمانے پر دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے فرانسیسی ادارے نے  تین روز قبل جرمانہ ادا کرنے کا سزاوار ٹھہرایا جس پر کمپنی جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

جرمانہ ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے کمپٹیشن، کنزیومر افیئرز اور فراڈ پریونشن (ڈی جی سی سی آر ایف) نامی فرانسیسی ادارے نے عائد کیا جسے دھوکہ دہی کے لیے نگہبان سمجھا جاتا ہے۔

ادارے کے مطابق آئی فون کمپنی کے ورژن 10.2.1 اور 11.2 نے 6، 7 اور ایس ای ماڈلز کو سست کردیا جس سے ثابت ہوگیا کہ کمپنی تجارتی پیمانے پر دھوکہ دہی کی مرتکب ہوئی ہے۔

Related Posts