قتل کرکے لاشیں کنویں میں پھینکنے والوں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RAWALPINDI WOMAN SENTENCED TO DEATH IN BLASPHEMY CASE

سندھ ہائیکورٹ نے 2 افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں کنویں میں پھینکنے والے 2 ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں، عدالت نے ملزمان کو پھانسی دینے کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے دوہرے قتل کے ملزمان شیراز اور تصور کی اپیلیں مسترد کردیں۔ اپیلوں کی سماعت آج ہوئی۔ ہائی کورٹ کے 2 رکنی اپیلٹ بینچ نے سماعت کے بعد پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیالکوٹ میں جلائے جانیوالے پریانتھا کمارا کے مسیحی ہونے کی تصدیق 

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ، نوجوان جاں بحق

قبل ازیں شیراز اور تصور نامی ملزمان کو عدالت نے اغواء اور قتل کرنے کے جرم میں 2، 2 بار پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ سنایا۔ جون 2010 میں دونوں ملزمان نے ایک شخص باسط شیخ کو تاوان کیلئے اغواء کرلیا تھا، مغوی کے بھائی نے مقدمہ درج کرادیا۔

اغواء برائے تاوان کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں کراچی کے فیروز آباد تھانے میں درج کرایا گیا۔ شیراز اور تصور نے 25لاکھ روپے تاوان طلب کیا جو انہیں نہیں دیا گیا۔ جس پر ملزمان نے پارٹی ارینجمنٹ کے نام پر باسط شیخ کو فارم ہاؤس بلا لیا۔

فارم ہاؤس میں مغوی باسط اور اس کے دوست رشید کو دونوں ملزمان قتل کرکے ان کی لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ شیراز عادی مجرم ہے جو پہلے بھی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی اپیلیں مسترد کردیں۔ 

 

Related Posts