پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر کامیڈی پلے رائٹر اور میزبان انور مقصود ٹوئٹر پر متحرک ہو گئے جس کے بعد سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ انور مقصود صاحب کو ٹوئٹر پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ یہ انور مقصود کا حقیقی اکاؤنٹ ہے جبکہ میں ان کی طرف سے عقل و دانش پر مبنی الفاظ کا منتظر رہوں گا۔
دوسری جانب انور مقصود نے ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حقیقی یوزر نیم کے ساتھ یہ ویڈیو شیئر کر رہا ہوں تاکہ عوام کو کوئی الجھن یا ابہام نہ رہے۔
Welcome to twitter respected @AnwarMaqsood01 sahab.
Guys this is his real account. Please follow 🙂
Looking forward to see your words of wisdom. https://t.co/YkwTG7eEvq— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 9, 2020