ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کو جنم دیدیا، ننھی پری کی آمد سے دونوں اسٹارز خوشی سے نہال، تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹا گرم پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آخر کار وہ اور ان کی اہلیہ ایک بچی کے والدین بن گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ یہ بیان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمیں آج سہ پہر ایک ننھی پری مل گئی ہے۔
ویرات کوہلی نے بتایا کہ انوشکا اور بچی دونوں صحت مند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری ذاتی زندگی اور پرائیویسی کا احترام کر سکتے ہیں۔