بھارتی اداکار انوپم ترپاٹھی اسکوئڈ گیم کی تاریخ ساز شہرت پر حیران

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار انوپم ترپاٹھی اسکوئڈ گیم کی تاریخ ساز شہرت پر حیران
بھارتی اداکار انوپم ترپاٹھی اسکوئڈ گیم کی تاریخ ساز شہرت پر حیران

بھارتی اداکار انوپم ترپاٹھی نے نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم کی تاریخ ساز شہرت پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس سطح کی پذیرائی حاصل ہونے کی توقع نہیں تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کوریا میں رہائش پذیر اسکوئڈ گیم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی فنکار انوپم ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ مجھے نیٹ فلکس سیریز کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی نے حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسکوئڈ گیم بنانے والوں کا سیریز میں شامل فون نمبر تبدیل کرنے کا فیصلہ

نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم کے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

اسکوئڈ گیم میں بھارتی فنکاروں کوپاکستانی بنانے پر مایوسی ہوئی۔احمد بٹ

ہوانگ ڈونگ کی ہدایت کاری میں تیار کی گئی نیٹ فلکس سیریز میں ہنگر گیمز کی طرز پر زندگی اور موت کا مقابلہ دکھایا گیا ہے۔ قرض میں مبتلا لوگوں کو بھاری رقم کے عوض موت کے منہ میں ڈال دیا جاتا ہے۔

انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں پرورش پانے والے انوپم ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ اسکوئڈ گیم کو کافی شہرت ملے گی تاہم یہ نیٹ فلکس سیریز دنیا بھر میں تاریخ ساز مقبولیت حاصل کرے گی، یہ امید نہیں تھی۔

انوپم ترپاٹھی نے کہا کہ میں ذہنی طور پر اس درجے کی شہرت کیلئے تیار نہیں تھا۔ مجھے یاد ہے کہ 17 ستمبر کے روز 4 بجے شام کو میری زندگی اچھی تھی لیکن 5 بجے کے بعد یہ زندگی انتہائی شہرت یافتہ بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے نیٹ فلکس میں میرے کردار کا نام (علی) لے کر مجھے پکارنا اور فون کالز کرنا شروع کردیں۔ میں نے یہ کردار ادا کرنے کیلئے اپنا وزن 5 سے 6 کلوگرام بڑھا لیا تھا تاکہ کسی حد تک طاقتور نظر آؤں۔

 

Related Posts