اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم تمام تر 33 اضلاع میں آج سے شروع ہو رہی ہے۔ بلوچستان میں 5 سال کی عمر تک کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے جہاں 70 لاکھ بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پئیں گے۔ پورے صوبے میں 28 ہزار ٹیمیں انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لیں گی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل گزشتہ برس پاکستان میں تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم شروع ہو گئی جس کے تحت ملک بھر میں 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
گزشتہ برس 30 نومبر سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم 4 دسمبر تک جاری رہی۔ قومی ایمرجنسی آپریشنل سینٹر برائے پولیو (این ای او سی) کے سربراہ ڈاکٹر صفدر رانا کے مطابق پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار کارکنان شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم شروع، 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر