جہلم میں اے این ایف کے زیرِ اہتمام منشیات کیخلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہلم: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں اے این ایف کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جہلم میں اے این ایف کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار ‘منشیات سے انکار زندگی سے پیار’ کا انعقاد کیا گیا، پوسٹ گریجویٹ کالج میں ہونے والے سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک ہلال امتیاز ملٹری نے منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

دی جی اے این ایف نے کہا کہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، منشیات سےمکمل طور پر پاک معاشرہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، تعلیم منشیات کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 224 روپے سے تجاوز کرگئی

لیکچر کے شرکاء میں چار ہزار سے زائد طلباء و طالبات شامل تھے، جن میں سے ساڑھے تین سوطلباء وطالبات پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج جہلم کے آڈیٹوریم، جبکہ علاقے کے دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کےاساتذہ ، سٹاف اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Related Posts