لندن میں مسجد کے قریب اسلام مخالف وال چاکنگ، پولیس کو طلب کر نا پڑا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

london mosque
لندن میں مسجد کے قریب اسلام مخالف وال چاکنگ، پولیس کو طلب کر نا پڑا

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجد اور نارتھ برکسٹن اسلامی ثقافتی مرکز کے قریب واقع عمارت پر نامعلوم افراد نے اسلام مخالف وال چاکنگ کردی جس پر پولیس کو طلب کر نا پڑا۔

برطانوی اخبار کے مطابق مسجد اور ثقافتی مرکز کے قریب واقع عمارت کی دیوار پر اسلام مخالف وال چاکنگ کو دیکھ کر صبح 11بجے پولیس کو طلب کر نا پڑا۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ہماری تفتیش جاری ہے اور ہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر ان اشتعال انگیز ریمارکس کو جلد از جلد مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تمام افراد کو بغیر کسی زبانی، جسمانی یا تحریری تضحیک کے اپنی زندگیاں گزارنے کا پورا حق حاصل ہے لہٰذا ہم اس طرح کا امتیازی سلوک کبھی برداشت نہیں کریں گے اور ہم ہر ممکن حد تک اس طرح کے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجیوں نے راجوری میں تین نوجوان شہید کر دیے، مسلسل 151ویں روز بھی حالات بدستور ابتر

دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ برکسٹن اسلامک سینٹر کے قریب اسلام مخالف نعرے درج کیے جانے کے بارے میں سن کر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کردوں کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث بزدل اور جرائم پیشہ عناصر سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Related Posts