غریب سبزی فروشوں پر شعبہ انسداد تجاوزات کے اہلکار ٹوٹ پڑے، 8زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب سبزی فروشوں پر شعبہ انسداد تجاوزات کے اہلکار ٹوٹ پڑے، 8زخمی
غریب سبزی فروشوں پر شعبہ انسداد تجاوزات کے اہلکار ٹوٹ پڑے، 8زخمی

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے کے شعبہ انسداد تجاوزات کے اہلکاروں نے منتھلی ملنے کے باوجود غریب سبزی فروشوں پر دھاوا بول دیا۔

ڈنڈوں سے مسلح30سے زائد اہلکارسبزی فروشوں کا 8لاکھ روپے کا سامان اور نقدی اٹھا کر لے گئے،جبکہ تشدد کے باعث 8سبز ی فروشوں کے سر پھٹ گئے، اہلکار صلح کیلئے غریب سبزی فروشوں پر دباؤ ڈالنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کے 30سے زائد مسلح اہلکاروں نے سیکٹرجی9ٹو میں غریب سبزی فروشوں کے ٹھیوں پر دھاوا بول دیا اور ڈنڈوں کے وار کرکے 8سے زائد محنت کشوں کو شدید زخمی کردیا۔

اہلکاروں نے ٹھیئے اکھاڑ دیئے اور تقریباً8لاکھ روپے مالیت کے پھل اور سبزی کے ساتھ ساتھ 4لاکھ روپے سے زائد کی نقدی کیش باکس سے اٹھا کر ٹرکوں میں ڈال کر لے گئے۔

متاثرین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ ہم سیکٹرجی9ٹو میں ٹھیئے لگانے کے عوض باقاعدہ منتھلی سی ڈی اے افسران کو دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے ٹھیوں پر نہ صرف سی ڈی اے اہلکاروں نے دھاوا بول دیا بلکہ ہماری سبزیوں اور پھل اور نقدی بھی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اہلکاروں نے آتے ہی ڈنڈوں سے تمام ٹھیہ بانوں پر تشدد کرنا شروع کردیا جس کے باعث8سے زائد دکاندار اور گاہک زخمی ہوگئے جنہیں بعدازاں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے اہلکاروں نے کیش باکس سے پیسے بھی لوٹ لئے ہیں، اس حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم سی ڈی اے کے اہلکار صلح کرنے کیلئے مختلف طریقوں سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

متاثرین نے اعلیٰ حکام سے سی ڈی اے کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی سامان اور نقدی واپس دلانے،نقصان کا ازالہ کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts