چینی بحران کے خلاف ایکشن، محکمۂ اینٹی کرپشن میں 44 شوگر ملز مالکان طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی بحران کے خلاف ایکشن، محکمۂ اینٹی کرپشن میں 44 شوگر ملز مالکان طلب
چینی بحران کے خلاف ایکشن، محکمۂ اینٹی کرپشن میں 44 شوگر ملز مالکان طلب

لاہور: محکمۂ اینٹی کرپشن (پنجاب) نے چینی بحران کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 44 شوگر ملز مالکان کو طلب کر لیا ہے جن سے چینی بحران پر مختلف سوالات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 44 شوگر ملز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریکارڈ کے ہمراہ اینٹی کرپشن کے دفتر میں حاضر ہو کر تفتیش میں تعاون کریں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ ہم کسانوں کا استحصال قبول نہیں کریں گے۔ شوگر ملز مالکان کے خلاف پنجاب بھر سے شکایات موصول ہوئیں جن پر کارروائی کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے کہا کہ گزشتہ 14 روز میں ڈھائی ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ یہ شکایت کی گئی کہ گنا حکومت کے متعین کیے گئے ریٹس سے کم قیمت میں خریدا جارہا ہے۔ دیگر شکایات میں گنا حاصل کرنے کے بعد ادائیگی نہ کرنا اور غیر قانونی کٹوتی کی شکایات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان کے ساتھ برسہا برس سے ظلم جاری ہے۔ کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہم صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت  پنجاب بھر میں کھلی کچہریاں لگائیں گے جہاں شوگر ملز مالکان کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی دیگر شکایات پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آٹے اور چینی کے بعد  دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ 

Related Posts