اینٹی کرپشن نے ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر بھرگڑی کورشوت لیتے گرفتار کرلیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

کراچی :اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ مارکر تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ زون ذاکر بھرگڑی کورشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر بھرگڑی نے آفس اسسٹنٹ اظہر بھٹو سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ،آفس اسسٹنٹ اظہر بھٹو نے محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کو شکایت درج کرائی تھی۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا تھا کہ میں بیمار ھوں اورمیں نے اپنا تبادلہ جمشید ٹاؤن ایسٹ زون سے اپنے گھر کے نزدیک تعلقہ ایجوکیشن افسر گڈاپ ٹاؤن ضلع ملیر کروایا تھا ۔

شکایت میں انھوں نے کہا کے میرا تبادلہ ھونے کے باوجود تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر بھرگڑی نے مجھ سے رلیونگ آرڈر کیلئے 30 ہزار روپے رشوت مانگی ،10 پہلے وصول کئے تھے اور بقیہ 20 ہزار روپے بطور رشوت آج طلب کر رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں ایک غریب بیمار ملازم ھوں ،میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، اس لئے میں 30 ہزار روپے بطور رشوت ادا نہیں کرسکتا ، آفس اسسٹنٹ اظہر بھٹو کی درخواست پر محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کراچی کے سرکل افسر عبدالحق قریشی اے ایس آئی عبدالسمیع راھجو اور ان کی کی ٹیم نے ٹی ای او جمشید ٹاؤن ایسٹ کی آفیس میں مجسٹریٹ ایسٹ VII شہباز احمد شیخ کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو پہلے سے نوٹ کئے ھوئے 20 ہزار روپے ملزم تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر بھرگڑی کی جیب سے برآمد ہونے پر اینٹی کریشن ایسٹ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم ذاکر بھرگڑی کی کاغذی کارروائی کرنے کے بعد ملزم کا اسپیشل کورٹ اینٹی کریشن سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ، اس سلسلے میں مدعی اظہر بھٹو نے بتایا کے ملزم خود کو صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا پی اے کہتاہے ۔

مدعی نے بتایا کہ ملزم صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کا خاص آدمی کہہ کر بلیک میل کرتا ہے، انھوں نے کہا کے ملزم ذاکر بھرگڑی نے سابقہ ڈی ای او ایسٹ انیسہ بگھیو سے ملکر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے حلقے کے سمیت درجنوں گورنمنٹ اسکولوں میں موجود دکانیں ، ٹک شاپس اورکینٹین بیچ دی تھی جس پرسابقہ ڈی ای او ایسٹ انیسہ بگھیو ، ذاکر بھرگڑی و دیگر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

Related Posts