اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارروائیاں،10مسروقہ گاڑیاں بر آمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارروائیاں،10مسروقہ گاڑیاں بر آمد
اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارروائیاں،10مسروقہ گاڑیاں بر آمد

اسلام آباد:اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیوں کو ٹمپرڈ کرکے جعلی انوائس تیار کرکے رجسٹریشن آفس میں رجسٹر کروانے والا پانچ رکنی گینگ گر فتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے تین کروڑ مالیت کی 10 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی ہیں، گینگ نے اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں یہ گاڑیاں رجسٹر کروائیں تھیں، ملزمان سے مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔

ملزمان میں فرہاد حسین ولد راحد داد سکنہ ضلع مالا کنڈ ایجنسی، محمد علی ولد محمد اسحاق سکنہ اسلام آباد،محمد وسیم ولد راحت شاہ سکنہ مردان،محمد شہباز ولد سراج دین سکنہ فیصل آباد،محمد اقبال ولد نیاز علی سکنہ ملتان شامل ہیں۔

ملزمان گاڑیاں چوری کر کے ان کا چیسز وا نجن نمبر زمشین Deviceکے ذریعے ٹمپرڈ کر کے اور گاڑی کا Vin Plate ( بسکٹ) بھی مشین سے بنوا کر اور جعلی انوائس بنوا کر اپلائیڈ فار مارکیٹ ویلیو پر فروخت کرتے تھے۔

برآمد ہونے والی گاڑیوں کے اصل چیسز و انجن نمبر کے نام کی گاڑیاں کراچی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس گروہ کا تیار کردہ جعلی انوائس اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیاں ضلع پشاور، لاہور،اسلام آباد ایکسائز میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔

جن کے کوائف حاصل کر کے مسروقہ گاڑیوں کی مزید برآمدگی کی جارہی ہے، جبکہ رجسٹریشن بک متعلقہ ETOs سے بلاک کی جار رہی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے انجن جیسز نمبرز ٹمپرڈ کرنے والی ڈیوائس،ون پلیٹ بنانے والی ڈیوائس،کمپیوٹر کے ذریعے جعلی انوائس تیار کرنے والے آلات،انڈس /ٹویوٹا موٹرز کے مختلف شورومز کی جعلی مہریں،موبیلائزر چابیاں،ٹویوٹا موٹرز کی خالی انوائسزاور مکمل انوائسز برآمد کی جاچکی ہیں۔

Related Posts