انوشے عباسی دو ڈرامہ سیریلز میں فن کے جوہر دکھائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anoushay Abbasi to play a pivotal role in two upcoming drama serials

کراچی :باصلاحیت اداکارہ انوشے عباسی بہت جلد دو متوقع ڈرامہ سیریلز “بے بسی ” اور “بے نام ” میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گی جسے جلد ناظرین ٹیلی ویژن پر دیکھ سکیں گے۔

ڈرامہ سیریل بے بسی میں انوشے عباسی ایک منفی کردار میں نظر آئیں گی، عالیہ بخاری کی تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایات برکت صدیقی نے دی ہیں اور یہ ڈرامہ مومنہ درید پروڈکشنز کی پیش کی ہے جس کی کاسٹ میں علی رحمان خان، علیزہ شاہ، خوشحال خان ، جاوید شیخ، نوشین شا ہ اور بہت سے دیگر اداکار شامل ہیں۔

دوسری جانب ” بے نام “ڈرامہ سیریل میں انوشے عباسی کا کردار انتہائی مختلف ہے، اس ڈرامے میں وہ سعید قریشی کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، علی مسعود سعید کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نور حسن، کومل میر، بابر علی، وسیم عباس، نادیہ حسین، عمران سلم اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

عاطف اسلم نئے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

منال خان نے اپنی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، عوام کی شدید تنقید

پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان ایپل ٹی وی پلس کے شو فاؤنڈیشن میں شامل

اپنے تازہ ترین پروجیکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشے عباسی کا کہنا تھاکہ بطور اداکارہ مجھے بڑی خوشی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب مجھے ناظرین کے لیے کسی چیلنجنگ کردار کو نبھانے کا موقع میسرآتا ہے۔

امید ہے لوگ میری اس کاوش سے لطف اندوز ہوں گے جو میں نے ان دونوں پروجیکٹس میں کی ہے۔ بے بسی اور بے نام دونوں ہی اسی نومبر میں ٹیلی ویژن پر نشر کیے جائیں گے۔

انوشے عباسی ایک نامور اداکارہ ہیں انھوں نے ایک دہائی قبل اپنی اداکاری کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا اور اداکاری، گلوکاری، ماڈلنگ اور میزبانی کے شعبے میں اپنے فن کو منوارہی ہیں، ان کے مقبول ترین ڈراموں میں میرے پاس تم ہو، پریم گلی، رقصِ بسمل شامل ہیں۔

انوشے عباسی نے موسیقی کے شعبے میں بھی کام کیا اور کرکٹ کی میزبانی کے بھی فرائض انجام دیئے، انھوں نے کشمیر پریمئر لیگ کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور اس سے قبل پی ایس ایل کے ڈیجیٹل شو اسپورٹس پالٹیکس پر میزبانی کا فریضہ انجام دیا۔

Related Posts