اسلام اباد میں ایک معصوم بچہ انسان نما درندوں کی ہوس کا شکار ہو گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

minor boy abused
minor boy abused

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک چھوٹا معصوم بچہ انسان نما درندوں کی ہوس کا شکار ہوگیا ، انصاف کےلئے ماں کی دہائیاں لیکن وفاقی پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہر اقتدار میں اتنی سیفٹی ہونے اور 2500کیمرے نصب ہونے کے باوجود آج پھر ایک ننھا پھول وحشیوں کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بن گیا، چھوٹا بچہ محمد علی آئی ٹین سیکٹر اسلام اباد کا رہائشی ہے۔

متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ ٹیوشن کےلیے نکلاتو گلی میں موجود لڑکوں وقاص ، فہیم اور ایک نامعلوم لڑکے نے مجھے زبردست اٹھا کر قریبی گھر لے جہاں پر ان تینوں نے باری باری مجھے سے زیادتی کی اور اسکے بعد مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا اگر کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب میرا بچہ گھر آیا تو اس کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے جبکہ میرا بچہ رو رہا تھا اور شدید گھبراہٹ کا شکار تھاجب میں نے پولیس سے حصولِ انصاف کےلئے رابطہ کیا تو میری کسی جگہ بھی شنوائی نہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں ر بدر انصاف کےلیے ذلیل و خوار ہو رہی ہوں، میں انتہائی غریب عورت ہوں میری تین بیٹیاں ہیں اور ایک ہی بیٹا ہے۔

بچے کی والدہ نے ویڈیو بیان میں واضح طور پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آئی جی اسلام آباد سے حصولِ انصاف کے لئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب ہوں اس لیے میری کہی داد رسی نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صادق آباد کے علاقہ میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

انہوں نے کہا کہ شاید ریاست مدینہ میں انصاف صرف امیروں کے لیے ہے اک دکھی ماں سے اپنے بچے کی حالت دیکھی نہیں جاتی خدارا میرے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں۔

Related Posts