کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہرِ قائد میں ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران ایک نوجوان شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں بدھ کے روز ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت قیوم کے نام سے ہوئی۔

مقتول کے چچا عمر قریشی نے بتایا کہ ہم سبزی فروش ہیں، جس وقت واقعہ پیش آیا بھتیجا گھر سے موٹرسائیکل نکال رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی، گولی چلنے کی آواز سن کر باہر آیا تو بھتیجا شدید زخمی تھا، میں نے اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ اٹھا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں دو روز قبل اسٹریٹ کرائم میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شفا یوسفزئی کے گھر مبینہ طور پر مسلح افراد کی داخل ہونے کی کوشش

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان فیضان مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا جو بدھ کے روز دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی میں ملوث ایک ڈکیت کو علاقہ مکینوں نے مار دیا تھا جب کہ پولیس نے دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

Related Posts