آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا ایک اور شوہر سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بھارت کی فلم نگری بالی ووڈ سے آئے دن حیرت انگیز خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک بڑی حیرت انگیز خبر فلم پائیدان کی مشہور و معروف اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے متعلق وائرل ہے، دنیا سری دیوی کو بونی کپور کی اہلیہ کے طور پر جانتی ہے اور نئی خبر کے مطابق وہ متھن چکرورتی کی بھی بیگم رہی ہیں۔ وہ بونی کپور کی ہی نہیں بلکہ متھن چکرورتی کی شریک حیات بھی رہی ہیں۔

ودیا بالن کی سالگرہ، بالی ووڈ میں بے باک سفر کی کہانی

سری دیوی اور متھن کی ملاقات فلم ’جاگ اٹھا انسان‘ کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کا آغاز ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ 1985 سے 1988 تک یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ تھا، اور مبینہ طور پر انہوں نے اس دوران شادی بھی کی تھی۔ تاہم، متھن پہلے ہی 1979 میں یوگیتا بالی سے شادی کر چکے تھے، جس کی وجہ سے یہ تعلق زیادہ دیر نہ چل سکا۔

اداکارہ سجاتا مہتا کے مطابق، سری دیوی اس علیحدگی کے بعد شدید غمزدہ ہو گئی تھیں، لیکن اپنے پروفیشنلزم کے باعث کام پر مکمل توجہ دیتی تھیں۔ سیٹ پر وہ دلجمعی سے کام کرتیں لیکن جیسے ہی کیمرہ بند ہوتا، وہ خاموشی سے الگ ہو جاتیں۔

بعد ازاں 1987 میں سری دیوی کی بونی کپور سے قربتیں بڑھیں یہ ایک دوسرے کے قریب آئے ، 1988 میں ان کی متھن چکر ورتی سے شادی منسوخ ہوگئی ، اور 1996 میں بونی کپور اور سری دیوی نے شادی کرلی۔ اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں، جھانوی اور خوشی پیدا ہوئیں۔

پاکستان اور بھارت آج جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے

سری دیوی نہ صرف ہندی فلموں بلکہ جنوبی فلم انڈسٹری کی بھی ایک کامیاب ترین اداکارہ مانی جاتی تھیں، اور ان کا شمار 80 اور 90 کی دہائی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔

یہ انکشافات نہ صرف سری دیوی کی زندگی کے ایک غیر معروف پہلو کو سامنے لاتے ہیں بلکہ بالی ووڈ کی پیچیدہ اور رنگین دنیا کی ایک جھلک بھی پیش کرتے ہیں، جہاں چمک دمک کے پیچھے کئی جذباتی کہانیاں پوشیدہ ہوتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی یہ ٹاپ اسٹار اداکارہ 2018 میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں۔

Related Posts