خلیل الرحمٰن قمر کے بعد نیا ہنی ٹریپ، نوجوان حسینہ کیلئے ناشتہ لے کر پہنچا تو کیا ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلیل الرحمٰن قمر
(فوٹو: آن لائن)

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے بعد ہنی ٹریپ کا نیا کیس سامنے آگیا، نوجوان حسینہ کیلئے ناشتہ لے کر پہنچا تو اسے مسلح افراد نے گھیر کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ کاہنہ کی حدود میں حمزہ نامی نوجوان سے کچھ عرصہ قبل ہی ایک لڑکی کی دوستی ہوئی، آپس میں واقفیت بڑھنے کے بعد لڑکی کی خوبصورتی سے متاثر حمزہ اور حسینہ کے مابین قربت بڑھنے لگی۔ لوٹ مار کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔

گزشتہ روز حمزہ سے ناشتہ فلیٹ پر لانے کی فرمائش ہوئی تو نوجوان ناشتہ لے کر فلیٹ پر پہنچ گیا۔ ابھی ناشتہ ٹیبل پر لگایا ہی جارہا تھا کہ 3 مسلح افراد نے حمزہ کو گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے ملزمان کو روکنے کی بجائے واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

حمزہ سمجھ گیا کہ اسے ہنی ٹریپ کیا جارہا ہے۔ لڑکی نے حمزہ سے موبائل فون چھین لیا اور بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ معلوم کرکے پہلے تو 66 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں ڈالے اور پھر حمزہ کو موبائل فون اور پرس سے محروم کرکے مزید 14 ہزار کی رقم بھی چھین لی۔

بعد ازاں لٹے پٹے نوجوان کو دھکے مار کر فلیٹ سے نکال دیا گیا جو واقعے پر شدید غم و غصے کا شکار تھا۔ حمزہ نے ہنی ٹریپ کا اندازہ ہونے کے بعد ہی اپنی مدعیت میں لڑکی سمیت گینگ کے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، جس کے بعد پولیس نے لڑکی اور گینگ کو دھرلیا۔

لڑکی سمیت گینگ کے تقریباً تمام ہی افراد پولیس کی گرفت میں آگئے تاہم ایک ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کی طرح بظاہر یہ ہنی ٹریپ کا کیس لگتا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts