کنول اور ذوالقرنین کے بعد ٹک اسٹارز کی ایک اور جوڑی نے شادی کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنول اور ذالقرنین کے بعد ٹک اسٹارز کی ایک اور جوڑی نے شادی کر لی
کنول اور ذالقرنین کے بعد ٹک اسٹارز کی ایک اور جوڑی نے شادی کر لی

معروف ٹک ٹاک اسٹار کنول اور ذوالقرنین کے بعد ٹک ٹاک اسٹارز کی نئی جوڑی نایود خان اور عائشہ نے بھی شادی کر لی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار نوید خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے مبارکباد دینا شروع کردی جس پر ٹک ٹاک اسٹار نے انہیں ماشاء اللہ کہنے کی نصیحت بھی کی۔

شادی سے متعلق پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے معروف ٹک ٹاک اسٹار عائشہ نے کہا کہ ہم نے زندگی کا نیا سفر دل کے بھرپور جذبات کے ساتھ شروع کیا ہے۔ کچھ مہینے قبل ٹک ٹاک اسٹارز کی جوڑی نے منگنی کی تھی جس میں دونوں نے سفید لباس زیبِ تن کیے۔

دوسری جانب اتوار کے روز ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نامی معروف ٹک ٹاکرز نے باضابطہ شادی کی۔ ذوالقرنین نے اپنا تقریبِ نکاح کا کارڈ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کنول آفتاب سے شیئر کیا۔

ذوالقرنین سکندر نے کارڈ کے ہمراہ اپنے پیغام میں کہا کہ کسی نے اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا کہ برکت کس میں ہے؟ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ نکاح میں، جس پر مداحوں نے ذوالقرنین کی تعریف کی۔

کنول آفتاب جنت مرزا کے بعد دوسری سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں جن کے 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جو ٹک ٹاک کے علاوہ وی لاگنگ اور ویب نیوز کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔

ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر وہ سوشل میڈیا اسٹار ہے جس نے ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 13 لاکھ فالوورز حاصل کیے جنہیں پاکستان میں اہم ٹک ٹاکر سمجھا جاتا ہے جو ٹک ٹاک کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی خاصے مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی ، امریکی فلم ساز نے 23 سال قید کے خلاف اپیل دائر کردی

Related Posts