مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور وار، نان 15روپے کا کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور وار، نان 15روپے کاکردیا گیا
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور وار، نان 15روپے کاکردیا گیا

راولپنڈی:لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ریلیف دیا جانا چاہئے تھا،اس کے برعکس متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہور نے نان خمیری روٹی 120 گرام وزن،فی روٹی 12 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ سادہ100 گرام وزن روٹی 8 روپے کی کر دی ہے۔

اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن ڈسٹرک کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے فائن آٹے کی بوری پر 1200 سو روپے فی بوری قیمت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ آٹے کی بوری میں 800 سو روپے اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

چیئرمین متحدہ روٹی نان ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد مرتبہ حکومت پنجاب سے اپیل کی تھی کہ آٹے کی قیمت میں کمی کی جائے لیکن حکومت پنجاب  بجائے آٹا سستا کرتی الٹا فی بوری بالترتیب فائن آٹا فی بوری 1200 اور سادہ آٹا فی بوری 800روپے اضافہ کر دیا، ہم کسی بھی صورت پرانی قیمت پر روٹی نہیں فروخت کر سکتے۔

اگر ہم پرانی قیمت پر روٹی فروخت کریں گے تو ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا، اس لئے اگر حکومت آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے گی تو ہم بھی پرانی قیمت پر روٹی دیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کاروبار ویسے ہی کوروناوائرس وباء سے تباہ حال ہیں اوپر سے روٹی مہنگی کردی گئی ہے،غریب عوام کدھر جائیں، اگر غریب روٹی بھی نہیں ملے تو تو پھر زندہ کیسے رہیں گے،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آٹے کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ غریب عوام روٹی کھا سکیں۔

Related Posts