کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جبکہ آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ39 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1945 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران شدید مندی کی صورتحال رہی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1242پوائنٹس ہوئی۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے
آج کاروباری روز کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 1774 پوائنٹس کم ہو کر 44470 پر پہنچ گیا تھا،جبکہ آج کاروبار میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔