عراق میں امریکا کے ایک اور فضائی حملے میں 6افرادجاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iraq another attack
عراق میں امریکا کے ایک اور فضائی حملے میں 6افرادجاں بحق اور 3شدید زخمی ہوگئے

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں ایک اور فضائی حملے میں 6 افراد جاں بحق اور3 شدید زخمی ہوگئے جبکہ3 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے میںعراقی پیرا ملٹری فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں3 گاڑیاں مکمل طور پر جل گئی ہیں، جبکہ فضائی حملے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر فضائی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے تھےجس کے بعد واشنگٹن اور تہران کے حالات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور امریکا نے اپنےشہریوں کو عراق سے نکلنے کاکہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ  جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اس لیے انہیں بہت پہلے ہی قتل کردینا چاہیے تھا ، انہیں مارنے کا فیصلہ جنگ شروع کرنے کےلیےنہیں بلکہ روکنے کے لیے کیا تھا۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا عندیہ دیا گیا ہے جس کے بعدعراق اور اسرائیل نے اپنی فوجوں کو الرٹ کردیا ہےجبکہ امریکا نے بھی مزید3 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید3 ہزار فوجی تعینات کرنے کااعلان

Related Posts