کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جس کے بعد وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 5314 ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 970 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 542 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج مزید 514 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 305933 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک 43 لاکھ 54 ہزار 403 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 77 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت صوبے بھر میں 19 ہزار 830 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 19 ہزار 189گھروں میں، 27 آئسولیشن سینٹرز میں اور 614 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 561 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 542 نئے کیسز میں سے279 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 74، ضلع وسطی 66، ضلع جنوبی 52، کورنگی 46، ملیر 24 اور ضلع غربی 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبے کے دیگر اضلاع بدین 26، حیدر آباد 25، ٹھٹہ 18، میر پور خاص 15، نوشہرو فیروز 13، مٹیاری 12، شہید بینظیر آباد 12، تھر پارکر 11، دادو 10، جامشورو 10، قمبر 10، جیکب آباد 9، ٹنڈو الہیار 8، سجاول 7، سکھر 4، کشمور 3، لاڑکانہ 2، شکار پور 2 اور عمر کوٹ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سام سنگ نے 5جی سے 50گنا تیز رفتار 6جی ٹیکنالوجی متعارف کرادی