کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق اور 1615 متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 15 مریضوں کے جاں بحق ہونے سے مجموعی اموات کی تعداد 2983 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 13339 ٹیسٹ کیے جانے کے نتیجے میں 1615 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مزید 15 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2983 ہوگئی جو شرح اموات کا 1.7 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 13339 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن کے نتیجے میں 1615 کیسز ظاہر ہوئے جو موجودہ تشخیصی شرح کا 12.1 فیصد بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2021993 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 179240 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔

ان میں سے 87 فیصد یعنی 156034 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے 1831 بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 20223 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 19385 گھروں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں اور 826 مختلف اسپتالوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 734 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 84 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کے مطابق 1615 نئے مریضوں میں سے 1258 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 99ہزار ہلاک

Related Posts