مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ میں تکمیل قرآن کی سالانہ روح پرور تقریب کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ میں تکمیل قرآن کرام کی سالانہ روح پرور تقریب کا انعقاد
مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ میں تکمیل قرآن کرام کی سالانہ روح پرور تقریب کا انعقاد

کراچی: مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں تکمیل قرآن وتقسیم انعامات کی سالانہ روح پرور تقریب میں 105طلباء کی دستاربندی کی گئی۔

تقریب میں جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآبادکے مہتمم مولانامحمدالیاس مدنی،جامع مسجدعالمگیربہادرآبادکے خطیب استاد الحدیث مولانا مفتی سعیداحمد،جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے ناظم امور مفتی محمد مدنی،اندرون سندھ وفاق المدارس العربیہ کے مسؤل مولانا محمدشفیع کھوسو،امہ ویلفیئر ٹرسٹ صوبہ سندھ کے صدرحاجی عبدالرزاق بیلی، جنرل سیکرٹری حاجی محمدبلال بگٹی سمیت جیدعلماء کرام ومعززین شریک ہوئے۔

معروف نعت خواں حافظ حسان حسانی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے،تقریب کی صدارت مدیراعلیٰ مولاناعبداللطیف نے کی، ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاون کی تعلیمی خدمات سے مہمانوں اور شرکاء کو آگاہ کیا۔

تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پراساتذہ کو بھی انعامات دیئے گئے، بچوں نے تلاوت،حمد ونعت،اصلاحی ٹیبلو شو اور مختلف خاکے پیش کر کے اپنی تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور شرکائے تقریب نے انہیں والہانہ داد سے نوازا۔

تقریب کے آخرمیں طلباء وطالبات میں اسناد، شیلڈزاور انعامات تقسیم کیے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کئے گئے۔

مہمان علماء کرام نے کہا کہ معاشرے میں موجودہ دینی و مذہبی بیداری دینی مدارس کی مرہون منت ہے، مدارس ملک میں شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہاں بھی علم کی شمع روشن کی ہے جہاں وسائل کے باوجود حکومت کی رسائی نہیں۔

مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن دینی و عصری علوم کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے، جہاں سے حفظ قرآن مع تجوید کی ایک شعاع نکلی اور وہ آج پورے بلدیہ ٹاؤن کو منور کرتا نظر آرہا ہے،ایک سال میں 100سے زائدطلباء وطالبات کا قرآن کریم کی تکمیل ایک منفرد اعزازہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں دینی مدرسہ کے طالبعلم کا قتل افسوسناک ہے، وفاق المدارس

دنیا میں کلام اللہ قرآن پاک سے بڑھ کر جادو اثر، پر سوز، شیریں، اور سہل کوئی کلام نہیں،روئے زمین پر کوئی کلام اس کا ہم پلہ نہیں ہوسکتا،اس لئے قرآن سے اپنا رشتہ مضبوط کرنا چاہئے، مسلمان جب تک قرآن وسنت کے ساتھ وابستہ رہیں گے، انہیں عزت وعافیت ملے گی۔

Related Posts