انتہاپسندوں کے شدید دباؤپرجنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نین تارا کی فلم ریلیز کے بعد نیٹ فلکس ڈیلیٹ کردی گئی۔
فلم اناپورنی کو گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا، جسے انتہاپسند ہندوؤں نے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔
فلم کے خلاف ہندو آئی ٹی سیل نامی ادارے کے بانی رمیش سولنکی کی جانب سے مقدمہ بھی درج کرادیا گیا تھا۔
فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اناپورنی گوشت کھا رہی ہوتی ہیں،جبکہ وہ خود ایک برہمن ہندو خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
اپنی ایف آئی آر میں رمیش سولنکی نے آر راوندرن، پنیت گوئنکا، زی اسٹوڈیوز چیف بزنس آفیسر شارق پٹیل،اداکارہ نین تارا، اداکار جے، فلم رائٹر نیلیش کرشنا، پروڈیوسر جتن سیٹھی اور نیٹ فلکس ہیڈ بھارت مونیکا شیرگل کو نامزد کیا۔