انجلینا جولی کا بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Angelina Jolie pens article about rise in child abuse amid quarantine

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویاک:  ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بین الاقوامی میگزین میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں انہوں  نے پوری دنیا میں خاندانوں کے متاثر ہونے اور بچوں کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ روزانہ گھریلو تشدد کے واقعات میں دنیا بھر میں 100 سے زیادہ خواتین ہلاک ہوجاتی ہیں اور اکثر اوقات بچے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

قرنطینہ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرنطینہ بچوں سے زیادتی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں:انجلینا جولی اور کائلی جینر کا کورونا متاثرین کیلئے ایک ایک ملین ڈالر کا عطیہ

اداکارہ نے کہا کہ کورونا کے باعث متاثرہونیوالے افراد کو کنبہ اور دوستوں سے الگ تھلگ رکھنا ایک اچھی حکمت عملی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ معاشرتی دوری کے طریقوں اور وبائی امراض کی صورتحال کس طرح بچوں کے لئے منفی ماحول پیدا کرسکتی ہے۔

44 سالہ اداکارہ نے اپنے پلیٹ فارم کو ان بچوں کی مدد کے لئے بھی استعمال کرنے کی کوشش کی ہے جو مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے عالمی شراکت داری سے وبائی مرض کے دوران بچوں کی حفاظت میں مدد کے لئے ایک گائیڈ بھی تیار کیا ہے۔

Related Posts