پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی، 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام تیزی پر ہوا۔

انڈیکس میں 195.90پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس کی 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

آج آخری کاروباری روز کے دوران مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا اور پہلے ایک ڈیڑھ گھنٹے میں انڈیکس میں 334.99 پوائنٹس کی مندی کے بعد انڈیکس 31502.31 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا ۔

پورے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کا تسلسل دیکھنے کو ملا ایک موقع پر انڈیکس 31377.10 پوائنٹس پر آگیا جبکہ 100 انڈیکس 32086.10 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام اُتار چڑھاؤ کے بعد 195.90 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا، جس کے باعث  100 انڈیکس 32033.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔