گوجر خان میں اے این ایف کی کارروائی: کروڑوں کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجر خان میں اے این ایف کی کارروائی: کروڑوں کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
گوجر خان میں اے این ایف کی کارروائی: کروڑوں کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ضلع راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

اعلیٰ کوالٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن گوجر خان سے کارگو سامان میں چھپا کر برطانیہ بھیجی جا رہی تھی جسے اینٹی نارکوٹکس فورس نے برآمد کر لیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق اے این ایف حکام نے برآمدگی کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ میرپور کے رہائشی پرویز بٹ نامی شخص نے لندن پلازہ گوجر خان میں واقع کارگو سینٹر پر گزشتہ روز کنسائمنٹ بک کرائی۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ پر اے این ایف راولپنڈی نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے لندن پلازہ سے ہیروئن سمیت تمام تر سامان قبضے میں لے لیا۔

 حکام نے قبضے میں لیا گیا تمام تر سامان اینٹی نارکوٹس تھانہ راولپنڈی میں منتقل کردیا۔ کارروائی کو 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا، نہ ہی اس کارروائی پر اے این ایف کا مؤقف بیان سامنے آیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چناب نگر میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے  اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

چناب نگر میں کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں سے 8ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔اے ایس آئی نصراللہ خان،اے ایس آئی حسن علی،اے ایس آئی سیف اللہ اور دیگر  نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائیاں کیں۔

مزید پڑھیں: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

Related Posts