اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کی بھاری رشوت میں اسکول ٹیچر کی معاونت کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کی بھاری رشوت میں اسکول ٹیچر کی معاونت کا انکشاف
اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کی بھاری رشوت میں اسکول ٹیچر کی معاونت کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  اے جی پی آر  کے برانچ اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی کروڑوں کی رشوت میں سہولت کار اسکول ٹیچر نکلا۔

ماڈل اسکول فار بوائز گولڑہ کے ٹیچر ذوالفقار جاوید جپھہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ کلرکس کی بجائے اکرام اللہ کی مبینہ ملی بھگت سے ارئیرز بلز خود تیار کیے۔

ذرائع کے مطابق  اے جی پی آر کی ٹی اے 6 برانچ کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی طرف سے ڈائریکٹر اسکولز کی بجائے غحیر متعلقہ ڈائریکٹر رانا نذیر احمد (پی اینڈ ڈی) کی طرف سےلیٹر جاری کیے گئے۔ 

اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے  جاری کردہ لیٹرز تمام سرکل کے تعلیمی اداروں کے اے ای اوز اور پرنسپلز کو (ارئیرز) بلز جمع کرانے کے لیے جاری کیے گئے۔

بلز میں کروڑوں کی رشوت کا انکشاف ہوا ہے جس کے دوران اسکول ٹیچر ذوالفقار جاوید جپھہ نے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ اے جی پی آر (ٹی اے 6) برانچ کی مدد کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے تین ہٹی میں آتشزدگی سے متاثرہ کچی آبادی میں چوری کا نیادھندہ شروع  ہو گیا۔ متاثرہ مکینوں کیلئےلایا گیا امدادی سامان اسٹاک کرکے مارکیٹ میں بیچے جانے کا انکشاف ہوا۔

متاثرین کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ امدادی سامان کی بڑی کھیپ بعض جرائم پیشہ عناصر نے قبضہ کرکے مندر میں اسٹاک کروائی ہے، خورد برد کیا گیا امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کرنے کے بجائےبازارمیں فروخت  کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: آتشزدگی سے متاثرہ آبادی میں چوری شروع ہو گئی

Related Posts