راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے 14مختلف کاروائیوں میں 62.342 ملین امریکی ڈالرمالیت کی 1917.85 کلو گرام منشیات برآمد کرکے15ملزمان کو حراست میں لے لیااور 7گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔
برآمد شدہ منشیات میں 1834.85 کلو گرام چرس، 15 کلو گرام افیون، 11.5 کلو گرام ہیروئن اور 60 کلوگرام لیکوور شا مل ہے،اے این ایف راولپنڈی نے جی ٹی روڈ اٹک پر واقع اقبال شہید ٹول پلازہ کے قریب مہربان شاہ سکنہ ضلع خیبرسے 1.100 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔
اے این ایف خیبرپختونخواہ نے مخبر کی اطلاع پرایبٹ آباد کے گاؤں میرپور میں واقع محلہ موسیٰ زئی سے سوزوکی وین سے 2 کلوگرام چرس اور30 بوتل لیکوور بھی برآمدکرکے آفتاب اور غلام مرتضیٰ ساکنان ایبٹ آبادکو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف ڈیرہ اسماعیل خان نے دربن ٹول پلازہ ڈی آئی خان سے کبیر احمد سکنہ مردان سے 1 کلوگرام چرس، پرانا ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب ٹویوٹاٹا ڈبل کیبن کومیں سوار محمد فیاض سکنہ ضلع خیبرسے 7.200 کلوگرام چرس بر آمد کرلی۔
کوہاٹ روڈ پشاور پر واقع غنی ہوٹل کے قریب سوزوکی مہران اور بیڈ فورڈ ٹرک میں سوارخیال مت شاہ، خیال محمد، عطااللہ اور احسان اللہ ساکنان ضلع خیبر سے1722 کلوگرام چرس،نوشہرہ ریسٹورنٹ کے قریب ہنڈا سوک کارمیں سوار امتیاز اخترسکنہ لکی مروت سے 24 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔
اے این ایف پنجاب نے مظفر گڑھ روڈ ملتان پر واقع مشترکہ بلوچستان ہوٹل نزد بہاولپور چوک کے قریب سوزوکی مہران کارمیں سوارغلام عباس سکنہ کوئٹہ سے31.200 کلوگرام چرس، پنجاب رینجرز گنڈھاسنگھ قصور نے بیدیاں پل بارڈر چیک پوسٹ پرموٹر سائیکل سوارسہیل احمدسکنہ قصورسے1 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئر عربیہ کی پرواز سے شارجہ جانے والے ریاض محمدسکنہ ہنگوسے2 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی،اے این ایف سندھ نے شیر شاہ کراچی میں واقع میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلوگرام چرس، سپر ہائی وے کراچی پر واقع سکوائر میں زین الدین سکنہ بلوچستان سے 3 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔
اے این ایف بلوچستان نے آر سی ڈی روڈ مستونگ پر واقع کانک کے قریب لاوارث ٹویوٹا کرولا کارسے 5 کلوگرام ہیروئن اور نوشکی چوک ہزارگاہ کوئٹہ کے قریب دکان سے 25 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔