اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، گاڑی سے 193 کلوگرام چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، گاڑی سے 193 کلوگرام چرس برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، گاڑی سے 193 کلوگرام چرس برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 193 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے ٹول پلازہ کراچی کے قریب ٹویوٹا جیپ سے 193.200 کلو گرام چرس برآمد کی۔ گاڑی سے مجموعی طور پر چرس کے 161 پیکٹس برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھاری مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق برآمد شدہ چرس گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران لورالائی کے رہائشی طارق خان اور بارکھان کے رہائشی خیر محمد اور محمد یونس کو گرفتار کیا گیا۔

تینوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف برآمد کی گئی چرس کے مقدمے پر تحقیقات کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی سمیت سندھ بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہوں کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ 

قبل ازیں شہرِ قائد میں  کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا،جوہر آباد پولیس نے اعلیٰ کوالٹی کی 70 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرارہوگیا۔

گزشتہ برس نومبر کے دوران ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔گرفتار ملزم رضوان علی کوئٹہ سے لوڈ گاڑی چرس لیکر کراچی آتا تھا،جبکہ ملزم کا ساتھی عمران ولد حیدر زمان کراچی میں مال وصول کرکے خفیہ مقام پر چھپاتا تھا۔

Related Posts