اور نیتن یاہو کا دایاں بازو کٹ گیا۔۔۔۔

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کی زمینی لڑائی اسرائیلی فوج کیلئے بھیانک خواب ثابت ہو رہی ہے اور یہ جنگ اس کی فوج کے نہایت اعلیٰ دماغوں کیلئے کسی عفریت کی طرح بن چکی ہے۔

گزشتہ دن غزہ کے محاذ جنگ پر اسرائیل کو حریت پسندوں کی کارروائی میں اپنے ایک اور “شہ دماغ” کے پرخچے اڑنے کے صدمے کا سامنا کرنا پڑا، جس پر تل ابیب تلملا اٹھا ہے۔

الشفا کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال کو گھیر لیا

یہ کسی عام اعلیٰ فوجی افسر کی ہلاکت کا واقعہ نہیں، بلکہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دست راست سمجھا جانے والا افسر، خصوصی ٹاسک بریگیڈ کا کمانڈر جنرل ایرون باران واصل جہنم ہوگیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کے سرچ اینڈ ریسکیو کور کا کمانڈر جنرل کمیل بارم بھی ایک حملے میں مارا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جنرل باران کی صہیونی فوج میں قدر وقیمت اور اہمیت پر بات کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی زمینی افواج کا ایک اہم ستون تھا۔

رپورٹس کے مطابق جنرل باران نیتن یاہو کا رائٹ ہینڈ تو دوسرا جنرل ان کا لیفٹ ہینڈ تصور کیا جاتا تھا۔ نیز انہیں اسرائیلی وزیر اعظم کا مہلک ہتھیار بھی کہا جاتا تھا۔

Related Posts