اننیا پانڈے نے تین سالہ پرانا رشتہ کیوں ختم کردیا؟اصل وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اننیا پانڈے نے تین سالہ پرانا رشتہ کیوں ختم کردیا؟اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے تین سالہ پرانے رشتے کو ختم کرتے ہوئے ایشان کھتری سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اننیا پانڈے اور ایشان کھتری نے باہمی رضامندی سے اپنا رشتہ ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ دونوں اچھے دوست رہیں گے اور آنے والے وقتوں میں ایک ساتھ مزید کام بھی کرینگے۔

معروف اداکارہ اننیا پانڈے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی گہری دوست بھی ہیں۔

اداکارہ کی وجہ شہرت بالی ووڈ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘2 اور فلم‘پتی پتنی اور وہ’ہے۔ ان دونوں فلموں میں انہوں نے مرکزی کردارادا کیا اور فلمیں بھرپور کامیاب ہوئیں۔

اداکارہ اننیا پانڈے کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی گلیمرس اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کی سوشل میڈیا پر بھی اچھی خاصی فین فالوئنگ ہے۔ان کے چاہنے والے ان کی پوسٹ کے منتظر رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عروہ حسین، فرحان سعید کی غیر موجودگی کے سوال پر خاموش؟ معاملہ کیا

گزشتہ کچھ عرصے سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرکافی متحرک ہیں، اور اپنی نت نئی تصاویر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔

Related Posts