والد کے انتقال کے بعد پہلا رمضان، حرامانی افسردہ ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: زندگی میں انسان جتنا بھی خوش ہو، مگر اپنے کسی خاص کے بچھڑنے کا دکھ اس کی زندگی پر گہرے اثرات چھوڑ جاتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کے ساتھ،اداکارہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے اداس ہوگئیں۔

اداکارہ حرامانی نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ساحل کی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سب کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ابّو کے بغیر یہ ان کا پہلا رمضان ہے۔

حرا مانی نے مداحوں سے دعا ؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے والد سیّد فرّخ جمال کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں: گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ حرا مانی کے والد کا انتقال ہوگیا تھا،جس کی اطلاع سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سلمان شیخ (مانی) نے دی تھی۔