لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں ’اوپن افطار‘ کی تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
عرب نیوز کے مطابق ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نامی خیراتی ادارے نے وکٹوریا میوزیم میں روزہ داروں کے لیے ’اوپن افطار‘ پروگرام کا انعقاد کیا۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کا رمضان ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ اور اس کے ’اوپن افطار پروگرام‘ کا 10 واں کامیاب سال ہے۔
گذشتہ نو سالوں کے دوران گرین بیلٹ کے ٹکڑے پر منعقد ہونے والا ہمارا افطار اتنا ترقی کر گیا ہے کہ اب اس کا انعقاد تاریخی جگہوں پر ہوتا ہے۔
تنظیم کے مطابق افطار کے اس طرح کے پروگرامات رواں سال شیکسپئر گلوب تھیٹر، ویمبلی اسٹیڈیم، چیلسی کے اسٹینفررڈ برج اسٹیڈیم اور رائل البرٹ ہال میں منعقد ہوں گے۔
گذشتہ دہائی میں ہم نے مختلف پس منظر رکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں سے رابطہ کیا اور ان کو جمع کیا۔
2013 کے بعد سے’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نے برطانیہ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کی ملک کے مختلف ثقافتی عمارات بشمول ٹریفالگر اسکوائر، بالٹک میوزیم اور بریڈفورڈ کے سینٹینری اسکوائر میں میزبانی کی ہے۔