عُمان کے رکن پارلیمان کی میسی کے عربی جبے کے عوض 10 لاکھ ڈالر کی پیش کش

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلطنت عُمان کی پارلیمنٹ کے رکن نے فٹبال اسٹار لیونل میسی کو ورلڈکپ ٹرافی تھامتے وقت پہنے ہوئے عربی جُبے کیلئے 10 لاکھ ڈالر کی پیشکش کر دی۔

41 سالہ احمد البروانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر میسی چاہیں تو میں رقم بڑھا دوں گا۔

البروانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سلطنتِ عُمان کی طرف سے میں آپ کو ورلڈکپ 2022 جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عربی جبہ بہادری اور دانائی کی علامت ہے، میں آپ کو اس جبے کیلئے 10 لاکھ ڈالر کا معاوضہ دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسٹیڈیم میں موجود تھا جب امیرِ قطر نے میسی کو یہ جبہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لمحے نے دنیا کو بتایا کہ ہم یہاں ہیں، یہ ہماری ثقافت ہے اور آپ لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے۔

Related Posts