خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ناصر باغ میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے غیرملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نجی فلیٹس میں اٹلی کے سیاح کی خودکشی کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس ٹیم نے جائے وقوع پہنچ کر تمام اہم شواہد اکٹھے کر لیے۔
بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 9گداگر گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی لاش کو تحویل میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور خودکشی سے متعلق وزات خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ غیرملکی شہری کی شناخت جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی۔ ریکارڈ کے مطابق غیر ملکی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔