درندہ صفت شخص نے 15ماہ کی معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درندہ صفت شخص نے 15ماہ کی معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
درندہ صفت شخص نے 15ماہ کی معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:حاصل پور کے علاقے بستی باتلیاں موضع بیدانہ عربی میں ناقابل برداشت واقعہ پیش آیا، شیطان کے پیروکار 20سالہ درندے نما انسان نے 15 ماہ کی شیرخوار بچی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی، بچی کو تشویشناک حالت میں بہاولپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی نادیہ بی بی کے والد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیر خوار بچی نادیہ جس کی عمر15 ماہ ہے اپنے گھر میں اکیلی سوئی ہوئی تھی میں اور میری بیوی گندم کی کٹائی کے سلسلے میں گھر سے باہر کھیتوں میں موجود تھی اسی دوران ملزم جعفر حسین جس کی عمر 20 سال ہے ہمارے گھر میں داخل ہوا اور گھر میں اکیلی بچی کو سوتے دیکھ کر اس کے دل میں شیطان آگیا۔

نادیہ بی بی شیرخوار بچی ہے جس کی عمر 15ماہ ہے، اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنا شروع کردی معصوم بچی کی چیخ و پکار سن کر باہر کھڑے ہوئے لوگ گھر کے اندر داخل ہوئے تو ان کو آتا دیکھ کر ملزم جعفرحسین فرار ہوگیا، جب میں گھر پہنچا تو میری بچی کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی میں اور میری بیوی بچی کو لے کرحاصل پور اسپتال پہنچے۔

حاصل پوراسپتال والوں نے ہمیں بہاولپور سول اسپتال ریفر کر دیا میں اپنی بچی کو لے کر انتہائی پریشان ہوں جبکہ میری بچی اب زندگی موت کی کشمکش میں ہے،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار توکرلیا ہے لیکن ہم پرصلح کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف مانگتا ہوں اور ظالم درندے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس نے میری پھول جیسی معصوم بچی کی زندگی تباہ کر دی ہے اور ہم پر صلح کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے خدا کے لیے میری مدد کریں اور مجھے انصاف دیا جائے میں ریاست مدینہ کے حاکموں سے انصاف کا منتظر ہوں۔

Related Posts