ہندو انتہا پسندوں کا پروپیگنڈا فاش کرنے والے بھارتی مسلمان صحافی کو قتل کی دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 الٹ نیوز (ALT NEWS) کے شریک بانی محمد زبیر کو ہندوتووادیوں کی طرف سے مسلسل آن لائن دھمکیاں موصول ہوئیں جب ان کی سائٹ نے تمل ناڈو میں تارکین وطن کارکنوں پر حملوں کے بارے میں جعلی پروپیگنڈے کا پردہ فاش کیا۔

زبیر کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے والوں میں دائیں بازو کے کالم نگار ہرشل مہتا اور اوپی انڈیا کے سابق ایڈیٹر اجیت بھارتی بھی شامل ہیں۔

جیسے پلان جاری ہے،اس بار اس کا اتنا ختنہ کیا جائے گا کہ اسے پیشاب کرنے کے لیے پائپ کی ضرورت پڑے گی وغیرہ۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے ایک قدم آگے بڑھ کر تنہا بھیڑیے کے حملے اور ” اخلاق “ جیسے حملوں کا مشورہ دیا۔ ، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب زبیر ہندوتووادیوں کے ذریعہ بدسلوکی کا نشانہ بنے ہیں، جون 2022 میں  ایک ٹویٹ کے ذریعہ “مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے” کے الزام میں۔انہیں گرفتار کیا گیا تھا-

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں مسلم دوشیزہ کا لرزہ خیز قتل، جسم کے ٹکڑے کیے گئے، قاتل گرفتار

بنگلورو کے پولس کمشنر پرتاپ ریڈی نے نیوز لانڈری کو بتایا، “مجھے کسی جان سے مارنے کی دھمکیوں کا علم نہیں ہے، مجھے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اگر زبیر ہم سے رابطہ کرتے ہیں، تو ہم ہر کیس کی بنیاد پر سیکورٹی فراہم کرنے پر غور کریں گے”۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء سے بات کر رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

Related Posts