سونے کی فی تولہ قیمت میں 250روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی:بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 4ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1780ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت250روپے اضافے سے 1لاکھ23ہزار650اوردس گرام سونے کی قیمت214روپے اضافہ سے 1لاکھ6ہزار10 روپے رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی۔

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.80روپے سے کم ہو کر176.60روپے اور قیمت فروخت177روپے سے کم ہو کر176.80روپے پر آ گئی،اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے سستا ہو گیا۔

جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 178.20روپے سے گھٹ کر177.30روپے اور قیمت فروخت178.70روپے سے گھٹ کر177.70روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 47.94 پوائنٹس کا اضافہ

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر199.50روپے پر آ گئی۔

Related Posts