اسلام آباد:حفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی۔
کورونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور کرلیا گیا‘یومیہ اجرت والے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
برآمدی شعبے اورصنعتوں کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے، پیکج کے تحت زراعت اورایس ایم ایزکیلئے 100 ارب روپے منظورکیے گئے۔
یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے، سرکاری سطح پرگندم خریداری کیلئے 280 ارب روپے منظور کیے گئے۔
ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 100 ارب روپے منظور کیے گئے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے 70 ارب روپے منظور، بجلی، گیس بلوں میں ریلیف کیلئے 110 ارب روپے مختص کیے گئے۔
ہنگامی فنڈز کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے، این ڈی ایم ایکو 25 ارب روپے جاری کرنیکی منظوری دی گئی۔