راولپنڈی میں اغوا ہونے والا 8 سالہ بچہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں اغوا ہونے والا 8 سالہ بچہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
راولپنڈی میں اغوا ہونے والا 8 سالہ بچہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

راولپنڈی میں اغوا ہونے والے 8 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، اس کی مسخ شدہ لاش 10 روز بعد ملی جس پر اہلِ علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ  قانون صرف اور صرف امیروں کےلئے ہے جبکہ غریب انسانوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔  آٹھ سالہ بچے اریب اعجاز کی مسخ شدہ لاش وزیر ٹاؤن ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی سے ملی ہے جبکہ یہ بچہ بے نظیر ایئرپورٹ کے ساتھ واقع شاہ خالد کالونی کا رہائشی تھا۔

عوام کے مطابق پہلے بچے کو اغواء کیا گیا پھر جنسی زیادتی کے بعد ظالم درندوں نے ننھے پھول کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ  اس سے قبل بھی اسی نوعیت کا واقعہ ایک ماہ قبل شاہ خالد کالونی میں پیش آیا اور پولیس نے اپنی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا آج پھر پولیس کی طرف سے اسی طرح کے حربے اختیار کیے جارہےہیں۔

پولیس کی طرف سے لیت و لعل کی وجہ یہ ہے کہ اریب اعجاز کے والدین انتہائی غریب ہیں جن کو پولیس نے ڈرا دھمکا کر منہ بند رکھنے کا کہا ہے لیکن اہل علاقہ اس سارے واقعے پر صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں اور اہل علاقہ اور بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم نمازِ جمعہ کے بعد بچے کی لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔

بچے کے والدین اور عوام کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں دیا جائے گا، ہم سڑک سے نہیں اٹھیں گے جبکہ پولیس کا اس سارے معاملے میں کردار انتہائی قابلِ مذمت رہا۔ ہم وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے بچے کے قاتلوں کو فوراََ گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  تھانہ کور ال کی حدود سے ایک  نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔مقتول کی نعش کئی روز پرانی بتائی گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مدعی مقدمہ نور محمد نے7 روز قبل  پولیس کو بتایا کہ مدعی کا بیٹا خورشید جو کہ رنگ کا کام کرتا تھا اور حبیب اللہ ٹاؤن میں ملزم حضرت اللہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

مزید پڑھیں:  کورال کی حدود سے نوجوان کی  لاش بر آمد

Related Posts