آمنہ الیاس مختصر لباس میں تصویر شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمنہ الیاس مختصر لباس میں تصویر شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں
آمنہ الیاس مختصر لباس میں تصویر شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی:پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس مختصر لباس میں شیئر کرکے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں۔آمنہ الیاس اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں۔

معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے گزشتہ رات انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں جو ان کے گٹھنوں سے کچھ اوپر تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

یہ ایک فراک کی طرز کا اسکرٹ تھا۔ مداحوں نے آمنہ الیاس کے اس لباس کو مختصر قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جبکہ کچھ نے ان کی تعریف بھی کی۔

پاکستانی اداکارہ منال خان نے ان کی تصویر پر “سو سویٹ” لکھا۔ تو شازیل شوکت نے بھی انہیں ڈزنی کی پرنسس قرار دیا۔جبکہ ماری واسطی نامی صارف نے انہیں خبردار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ‘اخلاقیات کے سبق کیلئے تیار ہوجائیں۔

‘سوشل میڈیا صارف انشرا خان نے لکھا،’ کیا اس طرح کے بیہودہ کپڑوں کی پاکستان میں اجازت ہے؟’کائنات بٹ نامی صارف لکھتی ہیں، ‘کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟

‘محمد عمر نے لکھا، ‘ابھی تین چار دن پہلے ہی عمران خان نے اللہ اور اس کر رسول ﷺ کے حکم کو بتاتے ہوئے کہا کہ مختصر کپڑے نہ پہنو، اور آج یہاں بغاوت ہوگئی۔

اسی طرح کے کئی کمنٹس آمنہ الیاس کی تصویر پر دیکھنے کو ملے جن میں مثبت جبکہ زیادہ تر اختلافی تھے۔ جنہیں آپ آمنہ الیاس کی ذیل میں موجود تصویر پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی بھی سجل علی کی خوبصورتی کے گن گانے لگے

واضح رہے کہ ماڈلنگ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی آمنہ الیاس نے 2013 میں فلم “زندہ بھاگ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ آمنہ الیاس کو فلم “باجی” سے شہرت ملی تھی۔مگر اب بولڈ تصویر شیئر کرکے تنقید کی زد میں آچکی ہیں۔

Related Posts