سعودی عرب میں امیتابھ بچن کی شاندار پذیرائی، اعلیٰ اعزاز نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔

ریاض میں منعقدہ جوائے ایوارڈز کی تقریب میں بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔

80 سالہ امیتابھ بچن کو ان کے 60 سالہ کامیاب فلمی کیریئر اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے عالمی سفیر ہونے  پر  یہ ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے حاضرین سے خطاب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ انہیں سعودی عرب آکر کافی خوشی محسوس ہورہی ہے اور وہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے۔

اس کے علاوہ ہالی وڈ اداکار میل گبسن کو بھی لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

سالانہ ایوارڈز تقریب میں میوزک، فلم، ڈرامہ، اسپورٹس اور دیگر کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

حال ہی میں النصر فٹبال کلب جوائن کرنے والے فٹبال اسٹار رونالڈو کو بھی ایوارڈز تقریب میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ نہ آسکے البتہ ویڈیو بیان کے ذریعے ایوارڈ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کو پیغام دیا۔

Related Posts