کرینا کپور نے ”کہونا پیار ہے“ چھوڑی نہیں، اداکارہ کونکال دیا گیا تھا۔امیشا پٹیل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

معروف اداکارہ کرینا کپور کو امیشا پٹیل سے قبل ”کہو نا پیار ہے“ میں رتیک روشن کے ہمراہ رول کی پیشکش ہوئی تھی جو بالی ووڈ میں سب جانتے ہیں تاہم امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ کرینا کپور نے یہ فلم چھوڑی نہیں بلکہ ان کو نکال دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینا کپور نے ابھیشیک بچن کی فلم رفیوجی سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا جبکہ ”کہونا پیار ہے“ کے متعلق کرینا کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ روز تک فلم کی شوٹنگ کی اور پھر اسے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ، اروشی روتیلا کو ایک بار پھر نسیم شاہ کی یاد آگئی

بعد ازاں کرینا کپور کی جگہ امیشا پٹیل نے لے لیا۔ کہا یہ جارہا تھا کہ کرینا کپور کی والدہ نے انہیں نصیحت کی کہ یہ فلم چھوڑ دو تو کرینا کپور نے فلم چھوڑ دی، تاہم اپنے حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ فلمساز نے مجھے کچھ اور بتایا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں امیشا پٹیل نے کہا کہ راکیش روشن نے مجھے بتایا ہے کہ کرینا کپور نے فلم چھوڑی نہیں تھی بلکہ اختلافات کے باعث انہیں فلم چھوڑنے کا کہہ دیا گیا جبکہ سیٹ پر کروڑوں لگ چکے تھے اور سب پریشان ہو گئے۔

اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ راکیش انکل ہمیشہ کہتے ہیں کہ اس لڑکی نے ہمیشہ ہر اس چیز پر توجہ دی جو میں نے اسے سیٹ پر بتائی۔ وہ ہمیشہ میری تعریف کرتے ہیں اور مجھے ایک نعمت قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے مجھے ٹین ایج میں دیکھا تھا۔

امیشا پٹیل نے کہا کہ ”وہ کہتے تھے جب تم بڑی ہوجاؤ گی تو تمہیں فلم میں کاسٹ کروں گا۔“ خیال رہے کہ کرینا کپور نے اپنے ماضی کے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ”کہو ناپیار ہے“ میں اداکاری نہیں کی۔

کرینا کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلم رتیک روشن کیلئے بنائی گئی تھی، ان کے والد (راکیش روشن) ہر فریم پر 5 گھنٹے لگادیتے تھے جبکہ امیشا کے شاٹس پر 5 سیکنڈ بھی نہیں لگائے گئے۔ وہ فلم میں اچھی نہیں لگتیں، اس لیے مجھے خوشی ہے کہ میں نے وہ فلم نہیں کی۔