عامر لیاقت کے وزیر اعظم پر سنگین الزامات، راجہ اظہر نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کے وزیر اعظم پر سنگین الزامات، راجہ اظہر نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا
عامر لیاقت کے وزیر اعظم پر سنگین الزامات، راجہ اظہر نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آئے تھے، مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ڈی جی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے سوشل اکاؤنٹس سے وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف نامناسب بیانات دے رہے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق عامر لیاقت نے آرمی چیف اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے، سوشل میڈیا پر آزادی اظہار کا ناجائز فائدہ اٹھاکر ملک کی سا لمیت کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔

راجہ اظہر نے کہا کہ عامر لیاقت اس سے قبل بھی متعدد بار بانی ایم کیو ایم سے وابستگی کا بھی اظہار کرچکے ہیں، عامر لیاقت کے خلاف سائبر ایکٹ سیکشن 18-19 اور 21 کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان تمہارا باپ بھی جنرل باجوہ کو ہٹا نہیں سکتا، عامر لیاقت کا ویڈیو بیان

راجہ اظہرنے کہا کہ سوشل میڈیا پر سستی شہرت کیلئے سنسنی پھیلانا خلاف آئین و قانون ہے، عامر لیاقت کے بیانات سے پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا جارہا ہے،عامر لیاقت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متنازع ویڈیوز کو فوری بلاک کیا جائے۔

Related Posts