شہر میں لمپی اسکن ڈیزیز سے بچاؤکی ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے لانڈھی بھینس کالونی میں جانوروں کے اسپتال میں لمپی اسکن ڈیزیز سے بچاؤکی مہم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ترکی سے مجموعی طور پر 40لاکھ خوراک منگوائی گئی ہیں جن میں سے 11لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئیں، اگلے 15روز میں سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں مویشیوں کو مفت ویکسین لگائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 400ڈاکٹرز اور 600 پیرا میڈیکل اسٹاف اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جن جانور میں وائرس موجود ہے ان کو ویکسین نہیں لگ سکتی ہے، سندھ بھر کے مختلف اضلاع تک ویکسین پہنچانا ہمارا مقصد ہے، یہ لائیو ویکسین ہے۔

بیمار جانور کے اندرونی اعضاپر بھی پھوڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھانے کے قابل نہیں رہتا اور نہ ہی گائے دودھ دیتی ہے۔

عبدالباری پتافی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین منگوائی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اسے کوئی فنڈ نہیں فراہم کیے گئے،اس مسئلے کو نمایاں کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو نے کہا کہ بیماری کے خلاف لڑنے میں سندھ حکومت نے بہت تعاون کیا،ویکسین صرف صحت مند جانور کو ہی لگ سکتی ہے،یہ ویکسین بیمار جانور کو نہیں لگ سکتی۔

یہ جلدی بیماری چکن پاکس کی مانند ہے اوردوسری بار نہیں ہوتی جب کہ سندھ میں یہ بیماری گائیوں میں لگ رہی ہے بھینسوں کو نہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاؤنیورسٹی کا لمپی اسکن ڈیزیز کی فوری ویکسین بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اگلے 9ماہ میں ویکسین تیار کر لی جائے گی،صوبے بھر میں اب تک 32ہزار سے زائد مویشی لمپی اسکن ڈیزیز کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ لمپی اسکن ڈیزیز سے اب تک 322مویشی مرچکے ہیں۔