پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا پی ایس ایل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

boxer amir khan
boxer amir khan

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےلیگ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی انٹرنیشنل باکسرعامرخان نے پی ایس ایل فائیو کے انعقاد پر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 5 کے تمام مقابلے پاکستان میں ہونے پربہت خوشی ہے اور امر بھی مسرت کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد انتہائی کامیاب رہے گا کیوں کہ بہت سے غیر ملکی کرکٹر پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس

انہوں نے کراچی کنگز کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کامستقبل بہت اچھا ہے، پی ایس ایل کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے کیوں کہ اس میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Related Posts