امریکا کی ہٹ دھرمی، اسرائیل کی حمایت کا اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔

ہفتے کی صبح  حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔

کاغذ سے تیار کردہ مصنوعات اور ماحول دوست کمپنی کیسے کام کررہی ہے؟

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کے لیے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا اسرائیل مخالف کسی بھی دوسرے فریق کو صورتحال کا فائدہ اٹھانے پر خبردار کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیرمتزلزل ہے، اسرائیل کی صورتحال کا قریب سےجائزہ لے رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم سےرابطےمیں رہیں گے۔

Related Posts